اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور بلے باز افتخاراحمد نے کہا کہ ہم یہ ورلڈکپ جیت کرآئیں گے، پور ی کوشش ہے کہ اچھے کھیل پیش کر کے پاکستان کو ورلڈکپ جتواؤں،پہلے میچ پریکٹس تھے انہیں پریکٹس سمجھے کر ہی کھیلنا چاہیے،ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہے ،لڑکے کافی پراعتماد ہیں،یہ ورلڈ جیت کر ہی آئیں گے،ملک کے لیے ورلڈ کپ میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے ،انڈیا میں پہلی بار کھیل رہا ہوں ،پراعتماد رہنے کے لیے اچھی پرفارمنس ضروری ہے ، وکٹیں گرنے کے بعد بھی مثبت کھیل کی ضرورت ہے ۔
