احمد آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مارک چیپمین 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کےعلاوہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیمسن 54 رنزبناکرریٹائرڈ آؤٹ ہوئے،جمی نیشم نے 33 اور ٹام لیتھم نے 18 رنزبنائے۔پاکستان کے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم، سلمان آغا اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
