لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو دہائیوں سے سپورٹ کرنے والے کرکٹ کے سب سے بڑے مداحوں میں سے ایک صوفی عبدالجلیل المعروف ’’چاچا کرکٹ‘‘ بھی بھارتی ویزے کے منتظر ہیں۔ چاچا کرکٹ کے مطابق بھارت جا کر ورلڈکپ دیکھنا اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں، ابھی تک بہت مشکل درپیش آرہی ہے، پتہ ہی نہیں بھارت کے ویزے کیسے لگنے ہیں۔
