لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں کیا جارہا، ایونٹ میں 6 ہی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔پی ایس ایل نائن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا۔
