اہم خبریں

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا

دبئی(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا جس میں مجموعی طور پر 10 ملین امریکی ڈالرز بطور انعامی رقم تقسیم کیے جائیں گے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر، رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرسیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے،جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔کل 45 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

متعلقہ خبریں