اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے ،سوشل میڈیا پر سخت مایوسی کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا لیکن نسیم شاہ اس کا حصہ نہیں تھے یہ خبر سن کر نسیم شاہ نے اس حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھاری دل کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کے میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکا،میں اس پر مایوس ہوں،سب کچھ اللہ کےہاتھ میں ہے جلد صحت یاب ہو کر میدا ن میں اُتروں گا ۔ واضح رہے کہ انہیں انجری کے باعث قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔
