لاہور(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کی تشکیل حتمی مراحل میں داخل ،چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورتی عمل مکمل، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اسپنرز کی ناقص کارکردگی تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے درد سر بن گئی ۔چیف سلیکٹر نے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کیلئے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کے نام پر بھی غور شروع کردیا،سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے ، کرکٹر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر مشاورت جاری،سپنر ابرار احمد اور دیگر اسپنرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ بھی جاری، ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کے ان آوٹ کے حتمی فیصلے پر بھی مشاورت جاری، انضمام الحق اگلے ایک دو روز تک 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔
