پالی کیلے (نیوزڈیسک)ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نیپال کو ہرا کر سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا۔پیر کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیپال کی ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا تاہم بعد ازاں بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوور میں 145 رنزکا ہدف ملا۔بھارت نےہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
