لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کرکٹ ملکوں کو متحد کرتی ہے،پیر کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کی ٹیموں کوپاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان بھائیوں جیسے تعلقات قائم کرنا ہوں گے۔
