اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا جس کے تحت ٹرافی منگل کو لاہور پہنچائی جائے گی۔2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مالز لے جایا جائے گا۔
