اہم خبریں

استعمال سے زائد بجلی بل ، سرفراز احمد پھٹ پڑے ،حکومت کو ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سولر سسٹم لگوانے کے باوجودآنے والے بجلی کے بل نے سابق کپتان کو سرفراز احمد کو چکرا کر رکھ دیا۔ استعمال سے زائد بلوں پر سابق کپتان پھٹ پڑے کہا کہ میں نے سولر سسٹم لگوایا لیکن پھر بھی بہت بل آرہا ہے ،حکومت ہاتھ ہولا رکھے ۔انہوں نے حکومت کو عوام پر رحم کرو بجلی کا بل کم کرو کا مشورہ دیدیا ۔ واضح رہے مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف تاجر برادری اور عوام پہلے ہی سراپا احتجاج ہے ،اب فلم سٹار اور کرکٹر بھی میدان میں آگئے۔

متعلقہ خبریں