لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا تھا جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ ارشد ندیم وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا،استقبال کیلئے اسپورٹس بورڈ نمائندے اور دیگر مداح بھی موجود تھے۔















