ہمبنٹوٹا(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔قومی کرکٹرز نے ہفتے کو سری لنکا کے شہر ہمبنوٹا میں 3 گھنٹے بھرپور ٹریننگ سیشن کیاجس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
یادرہے کہ پاکستان اور افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اگست کو اسی شہرمیں کھیلاجائے گا۔