لاہور(نیوزڈیسک)امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات امریکی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی، ان کی 2 سالہ مدت سفارت ختم ہو رہی ہے،ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،امریکی قونصل جنرل نے پی سی بی کے لیے آنے والے ایونٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔














