دبئی(نیوزڈیسک)بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کےلیے رجسٹریشن کاآغازہوگیا،ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے مرحلہ وار شروع ہو گی جبکہ احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی ٹکٹس 3 ستمبر کو فروخت کی جائیں گی،وارم اپ میچز اوربھارت کے دیگر ٹیموں کے میچز کی ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے شروع ہو گی۔
