لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شکر ہے ہم ایک آزاد قوم ہیں،پیر کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا پر تربیتی سیشن کے دوران قومی پرچم کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ،اُنہوں نے دنیا میں آزاد شناخت عطا کرنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد دی ۔
