اہم خبریں

آئی سی سی ورلڈ کپ2023، حکومتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوگا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کے حوالے سے حکومت کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوگا، وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قومی ٹیم کے بھارت جانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔اجلاس میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف بھی شریک ہوں گے جو کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔یادر ہے کہ کرکٹ ٹیم کو اکتوبر نومبر میں آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنا ہے تاہم حکومتی پالیسی کی پابندی کیلئے پی سی بی نے معاملے پر وزیر اعظم سے رائے مانگی تھی جس کے بعد حتمی فیصلے کیلئے وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں