اہم خبریں

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہونے کاامکان

دبئی(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہونے کاامکان ہے ،ذرائع نے بتایاکہ ورلڈ کپ کے میچز ری شیڈول کرنے کے معاملے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے اور اس کے مکمل ہونے پر ردو بدل پر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق ردو بدل سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور اب پی سی بی فیصلے سے جلد آئی سی سی کو آگاہ کرے گا،ایونٹ میں پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے تاہم ری شیڈولنگ میں گرائونڈ کی تبدیلی کی بجائے صرف تاریخیں تبدیل ہوں گی۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 کے بجائے 5 اکتوبر یا بعد میں کرانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ خبریں