اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی تن ساز اعجاز احمد نے عالمی باڈی بلڈنگ مقابلے بگ مین چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے باڈی بلڈر اعجاز احمد نے یہ اعزاز بگ مین ویکینڈ”Bigman Weekend” باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی پاکستانی تن ساز اعجاز احمد نے یہ اعزاز مینز فیزیک کیٹیگری میں دوسری پوزیشن لے کر حاصل کیا ، واضح رہے کہ اسپین میں ہونے والے بگ مین ویکینڈ مقابلوں میں 40 ممالک کے باڈی بلڈرز نے حصہ لیا تھا۔














