اہم خبریں

کراچی ٹیسٹ کا آخری روز ،پاکستان کی آدھی ٹیم 80 رنز پر آؤٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا آخری روز ،319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 80 رنز پر5 کھلاڑی آوٹ ،ٹیم مشکلات کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود 35 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سرفراز احمد ابھی وکٹ پر موجود ہیں ، امام الحق12رنز پر اش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، بابر اعظم 27 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے پاکستان چوتھے روز کے اختتامی لمحات میں بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوا چکا تھا اور آج دوسری اننگ کا آغاز صفر سے کرے گا۔قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق دوسری اننگ میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔ انہیں ساوتھی نے کلین بولڈ کیا۔،نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے میر حمزہ بھی بغیر کوئی رن بنائے سودھی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے،آج آخری روز پاکستان ٹیسٹ میچ اور سیریز بچانے کے چیلنج کے ساتھ اپنی دوسری اننگ شروع کرے گا۔اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

متعلقہ خبریں