اہم خبریں

پی سی بی نے ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ،بسمہ معروف اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض ،انوشے ناصر، فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ شامل ہو نگی ۔ اس کے علاوہ
منیبہ علی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ،ناجیہ علوی عمیمہ سہیل، شوال ذوالفقار، صدف شمس،سدرہ امین ام ہانی اور عروب شاہ بھی شامل ہونگی ۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز سے پہلے پاکستانی ویمن ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔ بسمہ معروف کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ ایشین گیمز میں کھلاڑی کو اپنے بچے ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ، اس وجہ سے بسمہ کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں