اہم خبریں

قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ،ذکا اشرف کی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ،بہتر ین کا کردگی پر ٹیم کو مبارکبادکی مستحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سری لنکا کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پوری ٹیم آج مبارکباد کی مستحق ہے ،سب نے اچھا کھیل پیش کیا اور کامیاب ہوئی ،امید ہے ٹیم کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ سری لنکاکو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ۔

متعلقہ خبریں