دبئی(نیوز ڈیسک) رواں سال ستمبر میں شیڈول ون ڈے ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں،ایشین کرکٹ کونسل نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رکھی ہے جبکہ کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔