لاہور( اے بی این نیوز)بابر اعظم سری لنکن کرکٹر پراباتھ جے سوریا کے تابڑ توڑ حملے برداشت نہ کرسکے ، 4بار پویلین لوٹنا پڑا،سری لنکن کرکٹر پراباتھ جے سوریا نے پاکستانی کھلاری بابر اعظم کو پکا شکار بنالیا ، 5اننگز میں 4بار پویلین بھیجا۔پاک سری لنکا گال ٹیسٹ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پراباتھ جے سوریا نے بابر اعظم کو آؤٹ کیا،پاکستان ٹیم کے کپتان 5اننگز میں 4بار اسپنر کا شکار بنے، 35.75کی ایوریج سے 143رنز اسکور کیے۔گال کا میدان جے سوریا کی مرغوب شکار گاہ بنی رہی، 11میچز میں 49وکٹیں اڑادیں،مرلی دھرن 20میچز میں 111شکار کرکے سرفہرست ،رنگانا ہیراتھ102،دلروان پریرا57اور رمیش مینڈس 51 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
