نیویارک (نیوز ڈیسک) یو ایس ماسٹرز ٹی 10 ،شاہد آفریدی اور مصباح الحق نیو یارک واریئرز بھی شامل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدآفریدی نے ٹیم کو متوازن اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بن کر لوٹیں گے،یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کو ایک شاندار اقدام ہے اور وہ نیو یارک واریئرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں ۔ اس کے علاوہ سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کرکٹ امریکہ میں کرکٹ کے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کرے گا ،ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو جیتنے کی کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ نیویارک وارئیرز کا اسکواڈ شاہد آفریدی، مصباح الحق، یوہان بوتھا، کامران اکمل، ٹی ایم دلشان، جوناتھن کارٹر، عمید آصف، سہیل خان، مرلی وجے، جیروم ٹیلر، ولیم پرکنز، عبدالرحمان، مناف پٹیل، کوڈی چیٹی، چمارا کپوگیدرا اور دھمیکا پرساد پر مشتمل ہے۔ نیو یارک واریئرز کے علاوہ دیگر 5 ٹیموں میں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی لیجنڈز اور ٹیکساس چارجرز شامل ہیں جبکہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 17 اگست سے 27 اگست 2023 تک کھیلا جائیگا۔













