کولمبو(نیوز ڈیسک) گال ٹیسٹ ،پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا اعزاز ،3ہزار رنز مکمل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف کھیلے جانے والے گال ٹیسٹ میچ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 21 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں اسکور کی ہیں ، سرفراز احمد 3000 رنز بنانے والے 20ویں پاکستانی بیٹر ہیں ۔













