اہم خبریں

گال ٹیسٹ،پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم مشکلات کاشکار،67رنز پر 3کھلاڑی آوٹ

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم مشکلات کاشکار،67رنز پر 3کھلاڑی آوٹ۔ گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم 312 رنز کے جواب میں آغاز سے ہی مشکالات کا شکار رہی،صرف 67 رنز پر 3وکٹیں ڈھیر ہو گئیں ۔ واضح رہے کہ کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ، لنچ بریک کے بعد پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ آغاز اچھا نہ رہا اور امام الحق دوسرے اوور میں صرف 1 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 19رنز بنا سکے اور شان مسعود نے صرف 39رنز سکور کئے ۔ واضح رہے کہ دوسرے روز کے کھیل میں سری لنکا نے آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا ،رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا ئے جبکہ دھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز اور رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

متعلقہ خبریں