اہم خبریں

ورلڈکپ، پاک بھارت میچ سے قبل جہاز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

دہلی(  اے بی این نیوز     )رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے باعث ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد اب احمد آباد کے لیے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے جہاں پر 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل کے ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ دہلی احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹر ز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں تک ہو رہا ہے۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافے ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے اعلان کے بعد احمد آباد میں ہوٹل کے کرائے بھی بہت حد تک بڑھا دیے گئے۔ ماہرین کے مطابق ہوٹل کے کمروں رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کی بکنگ بھی نایاب ہو گئی اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک چلا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں