اہم خبریں

گال ٹیسٹ :پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکن آدھی ٹیم پویلین واپس بھیج دی

گال(اے بی این نیوز)سری لنکا نے گال ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنالئے۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے ابتدائی تینوں وکٹیں ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگ

متعلقہ خبریں