گال(نیوزدیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا، قومی کرکٹرز نے مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر بھرپور پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔میزبان سری لنکا اور پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کل سے مدمقابل آرہے ہیں، میچ کی آخری تیاریوں کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میزبان شہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کرکٹرز نے بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی، اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دمتھ کرونا رتنے موجود تھے۔