اہم خبریں

جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہوجاتی ہے، مصباح الحق

کراچی (  اے بی این نیوز  )سابق کپتان، چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہوجاتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے دور رہنا چاہیے، ہمیشہ کرکٹ کو سیاست سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ کرکٹ اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے، پاک بھارت مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے۔دورہ سری لنکا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ پرفارم کرے، ماضی میں پاکستان کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہم نے پہلے سیریز برابر کی، اگر ہمارے اسپنرز اچھا پرفارم کریں گے تو ہم جیت سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں