اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا،تینو ں کرکٹ فارمیٹ میں جگہ بنا لی،ون ڈے میں پہلی،ٹیسٹ اور ٹی 20 تیسری پوزیشن پر برجمان۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی کرکٹ رینکنگ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 3 پوزیشن میں موجود پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے اور بابر اعظم تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، اسی طرح ون ڈے میں پہلے اور ٹی 20 تیسرے نمبر ہیں۔













