اہم خبریں

دورہ سنگا پور ،پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے ٹکٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا دورہ سنگاپور کینسل ہونے کا خدشہ،پاکستان اسپورٹس بورڈنے تاحال ویمنزفٹبال ٹیم کو این اوسی جاری نہیں کیا، ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کا دورہ سنگاپورکینسل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈنے تاحال ویمنزفٹبال ٹیم کو این اوسی جاری نہیں کیا۔ذرائع کےمطابق این او سی نہ ملنے کی وجہ سے فٹبال فیڈریشن کا شام تک ٹیم کے ٹکٹس منسوخ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے کل کے ٹکٹس بک کرائے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگراین اوسی لیٹ ملتاہے توپاکستان کوپہلا میچ منسوخ کروانا پڑے گا، پاکستان ویمنزٹیم نے سنگاپورکے خلاف دو فرینڈلی میچزکھیلنے سنگاپورجانا ہے، دونوں میچز 15 اور 18جولائی کو شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں