اہم خبریں

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی ، کوچ مکی آرتھر کو بھی فارغ کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

لاہور(اے بی این نیوز)پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی کی ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان۔ سابق دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔بورڈ نے ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ گزشتہ روز ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس جاری کردیا۔۔ سابق رکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگر بورڈ مکی آرتھر کو قبل از وقت فارغ کرتا ہے توپاکستان کرکٹ بورڈ کومکی آرتھر کو 30 ہزار ڈالر دینا پڑیں گے، آرتھر کو 10 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی اتنا ہی معاوضہ لیتے تھے، کوچز کے معاہدے میں یہ شق شامل ہے کہ فارغ کرنے پر 3 ماہ کی تنخواہ دینا ہوگی۔انہوں نے بھی بتایا کہ کوچز کی تنخواہیں 5 سے 8 ہزار ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں