اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کہا کہ بھارت کرکٹ پر سیاست کر رہا ہے ، ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہ آنےکے لیے بھارتی ٹیم ہمیشہ سکیورٹی کا بہانہ بناتی ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال زبردست ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی پاکستان آچکی ہیں،بھارت کرکٹ پر سیاست کرتاہے، بھارتی ٹیم ہمیشہ سکیورٹی کا بہانہ بناتی ہے۔ احسان مزاری نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں لیکن انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہے۔ بھارت اگر ایشیا کرکٹ کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا گیا تو پاکستان کو بھی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جانا چاہیے ۔















