اہم خبریں

میں کامیاب آل راؤنڈر بننا چاہتی ہوں وومن کرکٹرعالیہ ریاض کا خواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا کہ میں کامیاب آل راؤنڈر بننا چاہتی ہوں، انجری کی وجہ سے جس کچھ عرصہ پہلے بولنگ نہیں کر سکی تھی،لیکن اب مکمل فٹ ہوں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میرا ٹارگٹ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھی پرفارم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ویمن کرکٹرز کیلئے اسکلز کیمپ کا انعقاد اچھا اقدام ہے ، میرا اسکلز کیمپ اچھا رہا مجھے اپنی کمزوریوں کو دور کرنے موقعہ ملا سب کھلاڑیوں کو ا پنی فٹنس پر توجہ دینے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مارک کولز کے آنے سے چیزیں بہتر ہونگی، ہمیں بس اب جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کا انتظار ہے ۔

متعلقہ خبریں