کراچی (اے بی این نیوز) قومی ویمن فٹبال ٹیم کی سنگاپور روانگی معاملہ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا۔پاکستان اورسنگاپور کی ویمن فٹبال ٹیموں کے درمیان 15 اور 18 جولائی کو میچز شیڈول ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میچز کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 13 جولائی کو سنگاپور روانہ ہونا تھا۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈریشنز این او سی کیلئے تمام دستاویزات 6 ہفتے پہلے بھیجیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی نے وقت کی کمی کی وجہ سے این او سی کے اجرا سے معذرت کرلی ، پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف کو جواب میں کہا کہ عید تعطیلات کی وجہ سے پی ایس بی کو این او سی کی درخواست 3 جولائی کو ملی، درخواست تاخیر سے ملی، این او سی پر کام نہیں ہوسکتا۔