لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی میز بانی مل گئی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کا کہنا تھا کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے ،1990 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا،0 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے گراونڈ ہاوس فل تھے ،واہش ہے ایف آئی ایچ کوالیفائنگ راونڈ میں بھی اس ہی طرح گراونڈ شائقین سے بھر جائی،ایف آئی ایچ کے اس ایونٹ کو شاندار انداز میں انعقاد کریں گے ۔پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں کوشش رنگ لیکر آئی ہے۔یف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہور میں ہوگا۔