اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سلانہ اجلاس،آج سے شروع ہوگا،چیئرمین پی سی بی دیگر کرکٹ بورڈز کے عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی سالانہ اجلاس آج سے ڈربن میں شروع ہو رہا ہے ، جو 13 جولائی تک جاری رہے گا ،اجلاس میں اہم فیصلے ہونگے ، چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف ڈربن پہنچ گئے ہیں ،وہ اجلاس سے ہٹ کر دیگر کرکٹ بورڈز کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے،ذکا اشرف ،سلمان نصیر اور جاوید مرتضٰی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اجلاس میں آئی سی سی سالانہ رپورٹ اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بورڈ اور ایگزیکٹو میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،ایشیاء کپ ،آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔













