اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کو طویل مدت بعد ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ایونٹ کی میزبانی مل گئی اس کے تحت پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائر کی میزبانی کرے گا،یہ ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں ہو گا۔ جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے پہلی ٹیمیں اولمپکس مقابلوں میں حصہ لیں گی اس حوالے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی ملنا ۔ ایک اعزاز کی بات ہے،1990 ورلڈ کپ کے بعد یو یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔