اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ کےلیے پاکستان نہ آئی تو پاکستانی ٹیم کو بھی ورلڈکپ کےلیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مزاری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوٹرل وینیوز کا مطالبہ کر رہا ہے تو پاکستان بھی ایسا ہی مطالبہ کرے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی سفارشا ت وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔















