اہم خبریں

شندور پولو فیسٹیول چترال کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

چترال (اے بی این نیوز    ) جاری 3 روز ’شندور پولو فیسٹیول‘ چترال کی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔چترال کی وادیٔ شندور میں جاری3 روزہ ’شندور پولو فیسٹیول‘ کے آج آخری روز چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، چترال کی ٹیم نے گلگت بلتستان کی ٹیم سے 5 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔سطحِ سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر واقع وادیٔ شندور میں خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام’شندور پولو فیسٹیول‘ کا آغاز 7 جولائی جمعہ کو ہوا تھا جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی تھی۔اتوار کو ہونے والے اس فائنل مقابلے میں کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں