اہم خبریں

فیصل آباد ،تھپڑ کبڈی کے دوران زوردار تھپڑ لگنے سے کھلاڑی جاں بحق

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)تھپڑ کبڈی کے دوران زوردار تھپڑ لگنے سے کھلاڑی جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں تھپڑ کبڈی کے دوران کھلاڑی زور دار تھپڑ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،جہاں کھلاڑی ذاکر حسین کی تھپڑوں کی بارش سے ذاکر حسین اکھاڑے میں ہی گرکر جاں بحق ۔ واضح رہے کہ کبڈی کی ایک نئی شکل ”تھپڑ کبڈی“ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے،
روایتی کبڈی کے برعکس جس میں سات پلیئرز شامل ہوتے ہیں، اس طرز کی کبڈی میں محض ایک کھلاڑی ہی دوسرے کے مقابل ہوتا ہے یعنی کہ یہ انفرادی طور پر کھیلا جاتا ہے۔اس کھیل کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ مقابل کے تھپڑوں سے کیسے بچا جائے اور ان تھپڑوں کو کیسے روکا جائے۔ اس میں مخالف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے پوائنٹ ملتے ہیں اگر دوسرا دفاع کر لے تو اُسے پوائنٹ ملتا ہے ۔

متعلقہ خبریں