اسلام آباد(نیوزڈیسک) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز،پاکستانی ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی کو کھیلا جائیگا۔پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کے ساتھ 2 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی جو 11 سے 12 جولائی تک جاری رہے گا۔ سری لنکا کیخلاف بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا گیا تھا ، بولنگ کوچ مورنے مورکل بھی آج دبئی میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے ۔













