اہم خبریں

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی پیا دیس سدھار گئیں

کراچی(اے بی این نیوز) آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی پیا دیس سدھار گئیں۔تقریب رخصتی میں کپتان بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز اور سابق کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان ، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، وقار یونس، سعید انور، ارشد خان اور محمد اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔ ممتاز فاسٹ بولر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آؤ بھگت کرتے رہے۔ شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح ناصر نصیر سے ہوچکا تھا جبکہ رخصتی اب عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں