ریاض(نیوز ڈیسک) کرسیٹیانو رونالڈو کے بعد پرتگال کے لوئس کاسترو بھی النصر میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی کلب النصر نے پرتگالی کوچ لوئس کاسترو کی خدمات حاصل کرلیں ،وہ پری سیزن ٹریننگ کیمپ سے النصر کو حصہ بنیں گے ،ان کا النصر سے کتنے ملین کا معاہدہ ہوا تفصیلات سامنیں نہیں آسکیں۔ تفصیلات کے مطابق 61 سالہ پرتگالی کوچ برازیل میں بوٹافوگو کیساتھ منسلک تھے۔پرتگالی کوچ لوئس کاسترو ایشین چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائنگ پلے آف میں النصر کی کوچنگ کریں گے ۔