اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ذکا اشرف اور سلمان نصیر سے متعلق کچھ دیر قبل جاری کیا گیا اعلامیہ واپس لے لیا۔خیال رہے کہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ذکا اشرف اور سلمان نصیر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔مذکورہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) کے ممبر ہیں۔ سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی۔تاہم اب یہ اعلامیہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واپس لے لیا گیا ہے۔













