اہم خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین شپ میں تاخیر کا معاملہ ، سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز میدان میں آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سرفراز نواز کا سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو خط، خط کی کاپی وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نوازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی بھجواٸی گٸی خط کے مطابق نجم سیٹھی کے ساتھی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جب تک نجم سیٹھی اقتدار میں تھے پیپلز پارٹی نے کسی معاملے میں دخل اندازی نہیں کی،ذکا اشرف کے خلاف بلاوجہ عدالت میں مقدمات بنوائے گئے،آصف زرداری کا ذکا اشرف کو چیئرمین کے لئے نامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے،ذکا اشرف کے آنے سے پاکستان میں کھیل میں بہتری آئے گی،سابق مینجمنٹ کمیٹی کے کچھ ممبرز نجم سیٹھی کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں، اسلام آباد کے ایک آرگنائزر چیئرمین کے انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی کوشش کررہے، نجم سیٹھی کے بعد ذکا اشرف کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے، جس کا احترام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں