لاہور( اے بی این نیوز )پاکستان شاہینز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ شروع ہو گیا،پاکستان شاہینز کی ٹیم نے گزشتہ رات بارش کے باعث نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان شاہینز میں شامل طیب طاہر کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی۔ طیب طاہر آج رات کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔پاکستان شاہینز محمد حارث کی زیر قیادت ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔













