اہم خبریں

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20بلاسٹ ٹورنامنٹ کو یادگار تجربہ قرار دیدیا

لندن(نیوز ڈیسک)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20بلاسٹ ٹورنامنٹ کو یادگار تجربہ قرار دیدیا۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سیزن میرے لیے عظیم یادوں کیساتھ اختتام پذیر ہوا ،ناٹنگھم شائر
کی نمائندگی کے لیے مجھے چننے پر سب اراکین اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کر تا ہوں ۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں جس کیلئے ٹریننگ کا آغاز کل سے ہوگا ۔

متعلقہ خبریں